AIMMM

ہمارے بارے میں

ہم کون ہیں

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (اے آئی ایم ایم ایم) ہندوستان کے 220 ملین سے زیادہ مسلمانوں کی مذہبی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ مختلف ملی و مسلم مذہبی تنظیموں، سماجی گروپوں کا ایک وفاق ہے، جو ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اس متنوع قوم کے سماجی تانے بانے کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔ مشاورت تعلیمی میدان میں قابل ذکر خدمات سے وابستہ افراد قوم کی بہتری میں شامل مسلم شخصیات کی نمائندگی کرتی ہے۔ مشاورت بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ تہذیبی ڈائیلاگ کو فروغ دیتی ہے۔

ہماری تاریخ

یہ اعلیٰ سطحی ادارہ 8-9 اگست 1964 کو لکھنؤمیں مسلم کمیونٹی لیڈروں کے ایک تاریخی اجلاس میں تشکیل دیا گیا تھا۔ اور ممتاز رہنما و ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم نہرو جی کے قریبی ساتھی ڈاکٹر سید محمود نے مشاورت کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کیا اور کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انصاف کے حصول کے لیے تمام قسم کے رہنماؤں کو ایک چھتری کے نیچے اکٹھا کیا۔ اس کی افتتاحی تقریب کو معروف مسلم اسکالر اور عالم اسلام کے جید عالم دین مرحوم سید ابوالحسن علی میاں ندوی نے خطاب کیا جبکہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید محمود نے کی۔ مشاورت کے سب سے پہلے قومی صدر ڈاکٹر سید محمود اور اس وقت کے رکن پارلیمنٹ ایم این انور بطور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس وفاق کے اساسی ارکان میں مفتی عتیق الرحمان عثمانی، جناب محمد اسماعیل، مولانا ابواللیث اصلاحی، مولانا محمد منظور نعمانی، ملا جان محمد، مولانا سید ابوالحسن علی ندوی، ابراہیم سلیمان سید اور مولانا اسعد مدنی اور ڈاکٹر سید محمود وغیرہ تھے۔ ڈاکٹر سید محمود نے (1964 سے 1975)تک صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کے بعد مولانا عتیق الرحمن عثمانی (1976 سے 1984) اور آپ کے بعد شیخ ذوالفقار اللہ (1984 سے 1996)اور مولانا محمد سالم قاسمی (1996-1999) تک صدر مشاورت کے منصب پر فائز رہے۔ سن 2000 میں وفاق کی دو میقات (2000 سے 2007) تک مشہور سفارت کار اور سابق رکن پارلیامنٹ جناب سید شہاب الدین صاحب نے مشاورت کے صدر کی حیثیت سے عظیم خدمات انجام دیا۔ اور(2008 سے 2015) تک معروف صحافی اور ملی گزٹ کے ایڈیٹر جناب ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے بھی دو میقات تک خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد معروف شخصیت کے حامل مسلم دانشور اور سماجی کارکن نوید حامد صاحب کو 2016 میں ذمے داری ملی اور اپریل 2023 تک وہ اپنی خدمات سے نوازتے رہے اور ملی شناخت اور قومی و ملکی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ نئی میقات رواں 2023 تا 2027 کیلئے بحیثیت صدر مشاورت جناب ایڈوکیٹ فیروز احمد صاحب اور جناب سید تحسین احمد صاحب سکریٹری جنرل بنائے گئے ہیں۔ مشاورت کے قیام کا مقصدہندوستانی مسلم کمیونٹی کے لیڈران کے درمیان ان کے مذہبی، تعلیمی اور سماجی مسئلہ پر تعاون اور ہم آہنگی کی سہولت فراہم کرنا ہے اور بحیثیت وفاقی تنظیم خدمات کی انجام دینا اور اس کے علاوہ ملک کے مختلف گروہوں میں ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد کا نشانہ بننے والے اور اپنی جائز شکایت حکام کے نوٹس میں لا کر کمیونٹی کے مقصد کی حمایت کرنا ہے۔ مسلمانوں کو سیاسی طور پر بااختیار بنانا اور ان کی سماجی معاشی پسماندگی کو دور کرنا اس تنظیم کے اولین مقاصد ہیں۔ اپنے وجود کے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے میں مشاورت نے اس سلسلے میں ہندوستان کے مختلف حصوں میں سیمینار اور میٹنگز منعقد کیں۔ اس نے یکساں سول کوڈ، وقف املاک اور ان کی پسماندگی جیسے موضوعات پر مسلم کمیونٹی کی آواز اٹھائی۔ مشاورت نے فسادات سے متاثرہ علاقوں میں وفود بھیجے اور ساتھ ہی کئی ریاستوں میں سیلاب، زلزلہ اور فسادات کے متاثرین کو امداد کی پیشکش کی۔ تعلیم اور دیگر فلاحی منصوبوں میں نوجوانوں کی شرکت، ملک کے شہریوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور بین گروپ مفاہمت کو مسلسل فروغ دینا مشاورت کی اولین ترجیحات ہیں اور یہ خدمات مسلسل زیر عمل ہیں۔ جمہوریت، سیکولرازم، سماجی انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں کا پابند رہتے ہوئے اس کا طریقہ کار آئین کے دائرہ کار میں ہمیشہ پرامن اور جمہوری رہا ہے۔ مشاورت مشترکہ تشویش کے مسائل پر سرکردہ مسلم تنظیموں کے درمیان مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر تی ہے۔ نتیجتاً، حلقوں کی حد بندی TADA اور POTA جیسے کیسز کے تحت گرفتار معصوم افراد کی رہائی، قانون ساز اداروں میں کمیونٹی کی نمائندگی اور پولیس اور انٹیلی جنس کے حلقوں میں مشترکہ اقدامات اٹھائے گئے۔ اس تعارف نامہ کے پڑھنے کا شکریہ۔ مزید معلومات اور وضاحت کے لیے براہ کرم بلا جھجھک رابطہ کریں۔

ہم کیا کرتے ہیں۔

ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

متنوع ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا

سماجی اقتصادی

ہم مسلم کمیونٹی کو سماجی و اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

حقوق کی حفاظت کریں۔

مسلمانوں کے مذہبی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ اور تحفظ

حفاظت کریں۔

مذہبی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کریں۔

انصاف کی تلاش کریں۔

آئین کی ضمانت سے انصاف مانگیں۔

مہارت فراہم کریں۔

کمیونٹی کی وجہ کی حمایت کریں