اے جی نورانی کے انتقال سے ملک و ملت نے ایک عظیم دانشور کو کھو دیا:مشاورت

ممتاز ماہر قانون اور بالغ نظر مصنف و مبصر اے جی نورانی کے انتقال پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے گہرے رنج و ملال کا اظہارکیا نئی دہلی: ممتاز ماہرقانون، اور بالغ نظر مصنف و مبصر اے جی نورانی کے انتقال پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی رحلت سے ملک و ملت نے ایک بے لوث خادم کو کھو دیا۔ صدر مشاورت فیروز احمد ایڈو کیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم اے جی نورانی نے اپنی زندگی جمہوری قدروں کے فروغ اور دستور کی نگہبانی میں لگائی۔ وہ بیش قیمت دستاویزی کتابوں کے مصنف تھے،ان کا شمار حقوق انسانی کے سب سے بڑے علمبرداروں میں ہے۔صدر مشاورت نے کہا کہ وہ ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جن کی کمی بہت دیر تک محسوس کی جائے گی۔ پروردگار ملک و ملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین Full Coverage & Credits