Mushawarat Working President Navaid Hamid welcomes SC Interim order on Waqf Amendment Act and termed it as a jolt for Government’s effort to usurp Waqf properties

New Delhi: 15 September, 2025 Mr. Navaid Hamid, the working president of All India Muslim Majlis e Mushawarat (AIMMM) the only confederation of prominent Muslim organisations and affluent Muslims in country, has welcomed the interim order of Supreme Court on the contentious Waqf Amendment Act and has termed it satisfactory apart from decisive blow to the unconstitutional provisions of Waqf Amendment Act enacted by the Modi government under the pretense of having a majority in Parliament. The judgement is also a reminder to BJP’s regional allies particularly Andhra Pradesh CM Chanderbabu Naidu and Bihar CM Nitish Kumar that supporting unconstitutional moves of BJP will bring embrassment to your politics of convenience for survival apart from being remembered as partners of the divisive agenda and even unconstitutional legislations. Mr. Navaid Hamid also reprimanded those ‘Muslim faces’ who were jumping to celebrate the Waqf Amendment Act and reminded them that the SC’s interim order has exposed their wisdom and understanding of the constitutional provisions. Mr. Navaid Hamid has reminded the proponents of the Waqf Amendment Act that the judgement has vindicated Muslims stand that the reforms in the Waqf provisions should be based on mutual consultations with real stake holders and as per the constitutional provisions and rights of the minorities as enshrined in the constitution. Mr. Hamid opined that Supreme court’s ruling for upholding the supremacy of the Waqf Tribunals in deciding the status of Waqf after nullifying provision for unbrilled role of collectors’ in the Act, the stayed provisions of nominations of non Muslims in Waqf Boards and limiting it to maximum.of three in it has vindicated muslim community’s concern about the vicious agenda of the government to usurp the Waqf properties in name of reforms. Mr. Navaid Hamid has also welcomed SC stay on the provision mandating five years of practising Islam for the creation of Waqf,l which was affront on the consitutional rights of the citizens. Mr. Navaid Hamid also expressed satisfaction that the Honorable Court has given a clear direction that the CEO of the Waqf Board will be a Muslim.
مشاورت کے کارگزار صدر نوید حامد نے وقف ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے عبوری حکم کا خیر مقدم کیا اور اس فیصلہ کو وقف املاک کو غصب کرنے کی حکومت کی کوششوں کو ایک جھٹکا قرار دیا۔

نئی دہلی :ملک میں ممتاز مسلم تنظیموں اور متمول مسلمانوں کی واحد کنفیڈریشن آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے کارگزار صدر جناب نوید حامد نے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے عبوری حکم کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے غیر آئینی ضوابط کے تحت مودی حکومت کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہونے کے ضعم کے ذریعہ نافذ کردہ وقف ترمیمی ایکٹ کی غیر آئینی متنازعہ دفعات پر اسٹے لگا کر ان کے نفاذ پر روک لگانے کو مودی سرکار پر فیصلہ کن ضرب لگانے سے تعبیر کیا ہے۔ یہ فیصلہ بی جے پی کے علاقائی حلیفوں خاص طور پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے لیے بھی ایک یاد دہانی ہے کہ بی جے پی کے غیر آئینی اقدام کی حمایت کرنا آپ کی اپنی بقا کی سہولت کی سیاست کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے، اس کے علاوہ آپ کو تاریخ میں تقسیم کرنے والے ایجنڈے کے شراکت داروں کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ جناب نوید حامد نے ان ‘مسلم چہروں’ کی بھی سرزنش کی جو وقف ترمیمی ایکٹ کا جشن منانے کے لیے کود رہے تھے اور انہیں یاد دلایا کہ سپریم کورٹ کے عبوری حکم نے آئینی دفعات کے بارے میں ان کی دانشمندی اور سمجھ بوجھ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جناب نوید حامد نے وقف ترمیمی ایکٹ کے حامیوں کو یاد دلایا ہے کہ اس فیصلے نے مسلمانوں کے اس موقف کی توثیق کی ہے کہ وقف دفعات میں اصلاحات حقیقی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت اور آئین میں درج اقلیتوں کے حقوق اور آئینی دفعات کے مطابق ہونی چاہئیں۔ جناب حامد نے رائے ہے کہ ایکٹ میں کلکٹر کے بے لگام انتظامی کردار کی شق کو سپریم کورٹ کے ذریعہ کالعدم قرار دینے کے بعد وقف کی حیثیت کا فیصلہ کرنے میں وقف ٹربیونلز کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے، متنازعہ قانون میں وقف بورڈ میں غیر مسلموں کی نامزدگیوں کی شق کو کلعدم اور وقف بورڈ میں ان کی نمائندگی زیادہ سے زیادہ تین تک محدود کرنے کے فیصلہ سے حکومت کی اصلاحات کے نام پر وقف املاک کو ہڑپ کرنے کے ایجنڈے پر بھی کراری ضرب لگی ہے۔ جناب نوید حامد نے وقف کے قیام کے لیے پانچ سال تک اسلام پر عمل کرنے کی شرط کو سپریم کورٹ کے ذریعہ کالعدم قرار دئے جانے کا بھی خیر مقدم کیا ہے اور اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ یہ شق شہریوں کے آئینی حقوق پر ڈاکہ زنی کے مترادف تھی۔ جناب نوید حامد نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ معزز عدالت نے اپنے عبوری حکم نامہ میں واضح ہدایت دی ہے کہ وقف بورڈ کا سی ای او مسلمان ہوگا۔