Appeal Against the biased Order of Inquiry and Intervention in Madrasahs by the state government of Uttar Pradesh and the Child Rights Commission of India

Date:26th July 2024 To, Madam Draupadi Murmu The Hon’ble President of India, Rashtrapati Bhavan, New Delhi – 110004 Subject: Appeal Against the biased Order of Inquiry and Intervention in Madrasahs by the state government of Uttar Pradesh and the Child Rights Commission of India Respected Hon’ble Madam President, On behalf of the members of All India Muslim Majlis e Mushawarat (AIMMM), the only confederation of Muslim organizations and personalities of eminence, I take the privilege of writing to you with a deep sense of concern regarding the recent directives issued by the Chief Secretary of Uttar Pradesh and the Child Rights Protection Commission of India to inquire into the functioning of Madrasahs in the state of Uttar Pradesh and transition their students to government schools. The directive also says, “the Hindu Students should not be there”. This directive, we believe, is an unwarranted and unconstitutional interference in the religious and educational rights of the Muslim minority community. The right to establish and administer educational institutions of our choice is a fundamental right guaranteed under Article 30(1) of the Constitution of India. This provision ensures that minorities, whether based on religion or language, have the absolute right to establish and administer educational institutions to preserve and transmit their heritage, culture, and religion to their children. Madrasahs play a crucial role in the holistic development of Muslim children, providing not only religious education but also contributing to their moral and ethical upbringing and literacy rate of the nation. The institutions have integrated modern education curricula, ensuring that their students receive a balanced Universal Elementary education. The sudden and unilateral move to transition students to government schools disregards the efforts and contributions of these institutions and violates the community’s right to educate their children in accordance with their religious beliefs. This system of free education committed to weaker section of the community, which came into existence by self-determined social responsibility of Muslims, has been rendering valuable services to the nation for more than a thousand years, and a large part of it is also a big and unparallel successful example of Public Private Partnership. Right now, according to the latest analysis of available data, more than one crore male and female pupils are studying in the madrasas across the country and lakhs of them are in the state of UP. This institution of learning (Madrasahs) carries the burden of early leaning of the Children of the nation without any cost and any kind of discrimination. There are a massive number of children admitted to Madrasahs from weaker sections of other communities from the remote areas of the country. The central government SPQEM reports find that there is the children’s attendance visibly more than government schools and teachers are more punctual, responsible and attention paying to the students. It is pertinent to mention that overwhelming number of students enrolled in the Madrasahs are not only from the BPL families, but they also are admitted due to non-availability of the government primary schools in the immediate neighborhood. Similarly, thousands of Muslim and other religion children study in Vedic Pathshalas, Shishu Mandir and Christian missionary schools. Only targeting the Madrasahs is exposing the intention. The education system of the state is very poor, more than 100 Shiksha Mitras have committed suicide due to non-payment of salary. Targeting the Madrassas will have very bad effects on the state of education in the state. There are a massive number of part-time informal learning centers in the country, out or in the premises of Masjids, the government of Uttar Pradesh is spreading sensation by counting them as madrasahs. Children of these institutes are also admitted to local schools / formal institutes as well as big seminaries (Darul-uloom) give them admission after completion of primary education (UEE). A best example of the contribution of these institutions in the field of education is Kerala, which has the highest position in the country in terms of health care, poverty alleviation and basic education in the Social Development Index, and UNICEF and the WHO place first the state for Child Care. In achieving this, the contributions of these informal part-time learning centers are considered very important. The states should seek their cooperation and not harass them unconstitutionally, while the Right to Education Act has bound the Center and the states to provide quality education to the children in the educational institutions of their choice and Religious Learning are protected by the law. We would like to highlight the following points for your kind consideration: Constitutional Rights: The directive undermines Article 30(1) which guarantees minorities the right to establish and administer educational institutions of their choice. This act can be perceived as an attempt to erode the educational autonomy of the Muslim community. Inclusive Development: The government’s focus should be on enhancing the quality of education across all types of institutions, including Madrasahs, rather than dismantling them. Constructive engagement with Madrasah authorities to ensure quality education would be a more inclusive and effective approach. Therefore, we earnestly request your esteemed office to intervene in this matter and direct the Uttar Pradesh government to withdraw the said directive. We urge you to safeguard the constitutional rights of the Muslim minority and ensure that the principles of justice, equality, and secularism are upheld. We are confident that under your leadership, the rights and freedoms guaranteed by our Constitution will be protected, ensuring that all communities can coexist and contribute to the nation’s progress in harmony. With warm personal regards Yours sincerely, Sd- Feroz Ahmad, Advocate  President All India Muslim Majlis-e-Mushawarat

Legal Notice to Mohammad Sulaiman to stop impersonating as Vice President of AIMMM & claiming to be Professor.

Date: 18th July 2024 Mr. Mohammad Sulaiman Sahab 88/178, Chaman Ganj, Shafiabad Kanpur – 208 001(U.P.) Dear Sulaiman Sahab It has come to our knowledge that since last one months, you have been indulging in claiming to be Vice-President of All India Muslim Majlis -e- Mushawarat (AIMMM) launched in 1964 and issuing statements to press impersonating as its Vice-President. In the last elections of the AIMMM held in 2022-2023 for the tenure of 2023-2027, in which you had yourself participated as a voter, a new team the office bearers were elected in which the eligible voters of AIMMM elected me as president along with 25 members of the Markazi Majlis-e-Amla of AIMMM and there is no provision of elections of any office bearers other than for these 26 posts. You are fully aware that the constitution of AIMMM clearly gives power under Article 8 2(a) to the president to appoint the other office bearers, including the vice president. After assuming charge of the office of AIMMM on 2nd April 2023, the undersigned has appointed 3 Vice Presidents, Maulana Asghar Ali Imam Mehdi Salfi (Ameer, Markazi Jamiat Ahle Hadees Hind), Mr. E.T. Basheer Mohammad M.P (Muslim League) and Mrs. Abeda Inamdar (Educationist from Pune). Subsequently, again on dated 11.11.2023, exercising my powers to appoint vice president, I appointed Mr. Navaid Hamid as the fourth vice president. You were never appointed as any of the office bearer of All India Muslim Majlis -e- Mushawarat, and your impersonation as Vice-President is not only unethical but also illegal, which can invite civil and criminal proceeding against the fraudulent claim. It is pertinent to mention that you are also impersonating yourself as Professor to impress upon the common people for your wrongful gain, when you had never been Professor at any point of time with any university. It appears that you are intentionally and deliberately impersonating your self in different manner for your wrongful gain. You are requested to respond within 15 days as to why civil as well as criminal proceeding are not initiated against you beside disciplinary proceeding as per Dastoor of the Organisation. You are also advised to publicly apologize for your unethical acts with clear clarifications that you don’t hold any office post in All India Muslim Majlis -e- Mushawarat and you are not a Professor. Sd- Feroze Ahmad Advocate President, AIMMM

عزت مآب !حکومت اترپردیش کو مدرسوں کو ہراساں کرنے سے روکیں

صدرجمہوریہ ہند کے نام آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی عرضداشت، مدارس میں زیر تعلیم بچوں کی اکثریت خط افلاس کے نیچے جینے والوں کی ہے اور یہ مدارس بلاتفریق سب کوفری تعلیم دیتےہیں، ملک کی شرح خواندگی میںانکاگرانقدرتعاون ہے، حکومت اترپردیش غیررسمی جزوقتی دینی درسگاہوں کوبھی مدارس میں شمار کرکے سنسنی پھیلارہی ہے، مدارس کی سرگرمیوں میںمداخلت آئین و قانون کے منافی ہے،مسلمانوں کےآئینی حقوق، مذہبی آزادی ،تعلیمی خودمختاری اوربچوں کی ہمہ گیرنشوونما کوہرگزپامال ہونےنہ دیں نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے صدرجمہوریہ ہندعزت مآب دروپدی مر مو کے نام ایک مکتوب میںحکومت اتر پردیش کے ذریعے ریاست کے دینی مدارس کو ہراساں کرنے ، مدارس کے بچوں کو وہاںسےنکال کراسکولوں میں بھیجنے اور غیرمسلم بچوں کو مدارس سے نکالنے کی معاندانہ کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، ان سے گذارش کی ہے کہ مدارس کی سرگرمیوں میںمداخلت آئین و قانون کے منافی ہے،براہ کرم آپ مسلمانوں کےآئینی حقوق، مذہبی آزادی ،تعلیمی خود مختاری اوربچوں کی ہمہ گیرنشوونما کو پامال نہ ہونے دیں، مدارس میں زیر تعلیم بچوں کی اکثریت خط افلاس کے نیچے جینے والوں کی ہے اور یہ مدارس بلاامتیازرنگ و نسل سب کے لیےفری تعلیم کانظم کرتے ہیں۔مشاورت کے صدر فیروزاحمد ایڈوکیٹ نے عرضداشت میں تحریرکیا ہے کہ مدارس کو انکوائری کے نام پر ہراساں کیا جارہے جبکہ ملک کا آئین مذہبی اور لسانی اقلیتوں کواپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور چلانے کی ضمانت دیتاہے، حق تعلیم ایکٹ مرکز اور ریاستوں کو ان کی پسند کے تعلیمی اداروں میںہی معیاری تعلیم مہیا کرانے کا پابند بناتاہے اوراس قانون میں دینی مدارس کو تحفظ حاصل ہے۔عرضداشت کہتی ہےکہ یہ مدارس ملک کے ایک کروڑ سے زائداورریاست اترپردیش کےلاکھوں بچوں کی تعلیم کا بوجھ اٹھاتےاوریہ ملک کی شرح خواندگی میں گرانقدرتعاون کرتے ہیں۔مشاورت نے اس نکتے پرزوردیا ہے کہ مرکزی حکومت کےمنصوبہ معیاری تعلیم اندرون مدارس) (SPQEMکی ایک سے زائد رپورٹوںمیں پایا گیا کہ بچوں کی حاضری سرکاری اسکولوں کی بہ نسبت یہاں زیادہ اچھی ہے اورمدارس کے اساتذہ وقت کے زیادہ پابند، ذمہ دار اور طلباء پر توجہ دینے والے ہیں۔ ان مدارس میں داخل ہونے والے طلباء کی تعداد نہ صرف بی پی ایل خاندانوں سے ہے بلکہ قریبی پڑوس میں سرکاری پرائمری اسکولوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھی ان کا داخلہ لیا جاتا ہے۔اسی طرح ویدک پاٹھ شالاؤں،ششومندروںاورعیسائی مشنری اسکولوں میں بھی بشمول مسلم دوسرے  مذاہب کے ہزارہابچےزیرتعلیم ہیں۔ ریاست میں سرکاری نظام تعلیم کی حالت نہایت خستہ ہے،سوسے  زائد شکشامترتنخواہ  کی عدم  ادایگی کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔مدارس کوہراساں کرنے کا ریاست میں بچوں کی تعلیم پرسخت ناروااثرپڑےگا۔ تین صفحات کےمکتوب میں زور دے کرآئینی حقوق، مذہبی آزادی، تعلیمی خود مختاری اور جامع ترقی پر صدر جمہوریہ کی توجہ طلب کی گئی ہےاورکہاگیاہےکہ مدارس کونشانہ بنایا جانا ملک و قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوگا۔ واضح رہے کہ اس طرح کی منمانی بی جے پی کی کئی اور ریاستی حکومتیں بھی کررہی ہیں جس سےسماج میں گہری تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔یہ عرضداشت نشاندہی کرتی ہے کہ حکومت اتر پردیش غیررسمی جزوقی درسگاہوں کو بھی مدارس میں شمار کرکےسنسنی پھیلارہی ہے۔ حکومت نے آٹھ ہزار سے زائدغیرمنظورشدہ  مدارس کی جو فہرست جاری کی ہے، اس میں بڑی تعدادمیںرضاکارٹیوشن سینٹر ، مساجدکے اندر یا کہیں اور قائم ان جزوقتی دینی درسگاہوں کو بھی شامل کرلیا گیاہے جن کا ان کے چلانے والوں یا مسجد کی انتظامیہ نے کوئی نام تک نہیں رکھا۔ :عرضداشت کا مکمل متن حسب ذیل ہے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (اے آئی ایم ایم ایم) ، جو مسلم تنظیموں اور ممتاز شخصیات کا واحد وفاق ہے، حکومت اترپردیش کےچیف سکریٹری کی جاری کردہ حالیہ ہدایات کے بارے میںآپ سے گہری تشویش کا اظہارکرنےکا شرف حاصل کر رہی ہےجس میں اتر پردیش اور چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن آف انڈیا ریاست اتر پردیش میں مدارس کے کام کاج کے بارے میںتفتیش کرنے اور ان کے طلباء کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ہندو طلبہ وہاں نہ رہیں‘‘۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہدایت مسلم اقلیت کے مذہبی اور تعلیمی حقوق میں ایک غیر ضروری اور غیر آئینی مداخلت ہے۔ اپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق آئین ہند کی دفعہ 30(1) کے تحت ان کا بنیادی حق ہے۔ یہ شق اس کی ضمانت دیتی ہے کہ مذہبی اور لسانی اقلیتوں کو اپنے ورثے، ثقافت اور مذہب کو محفوظ رکھنے اور اپنے بچوں تک منتقل کرنے کے لیے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ مدارس مسلمان بچوں کی ہمہ گیر ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ نہ صرف مذہبی تعلیم دیتے ہیں بلکہ ان کے اخلاق و کردار کی نشوونما میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔ بنیادی تعلیم میںانہوں نےاپنے نصاب کو جدید نصاب تعلیم سےہم آہنگ کیا اور اس بات کو یقینی بنایاہے کہ ان کے طلباء کو متوازن تعلیم ملے۔ طلباء کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کرنے کی اچانک اور یکطرفہ کارروائی ان اداروں کی کوششوں اور تعاون کو پس پشت ڈالناہے اور کمیونٹی کے اپنے بچوں کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق تعلیم دینے کے حق کی پامالی کرتا ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے وقف مفت تعلیم کا یہ نظام، جو مسلمانوں کی خوداختیاری سماجی ذمہ داری سے وجود میں آیا، ایک ہزار سال سے زائد عرصے سےملک و قوم کی گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے، اور اس کا ایک بڑا حصہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک بڑی کامیاب اور بےنظیر مثال ہے۔  اعداد و شمار کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق اس وقت ملک کے مدارس میں ایک کروڑ سے زائداور اترپردیش میںلاکھوں طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں۔ یہ تعلیمی ادارہ (مدارس) بغیر کسی قیمت اور کسی قسم کے امتیاز کے قوم کے بچوں کی ابتدائی تعلیم کا بوجھ اٹھاتا ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں سے دیگر کمیونٹیز کے کمزور طبقوں کے بچوں کی بڑی تعداد مدارس میں زیرتعلیم ہے۔ مرکزی حکومت کےمنصوبہ فراہمی معیاری تعلیم اندرون مدارس(SPQEM) کی رپورٹوں میں پایاگیاکہ بچوں کی حاضری سرکاری اسکولوں کے مقابلے میں یہاںزیادہ اچھی ہے

دکانوں پرنام لکھنے کا حکم مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی سرکاری کارروائی: مشاورت

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدرفیروزاحمد ایڈوکیٹ نے کانوڑیاتراکے دوران دکانوں پرنام لکھنے کےیوپی پولیس کے حکم کی شدیدمذمت کی  نئی دہلی (پریس ریلیز): آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کےصدر فیروزاحمد ایڈوکیٹ نے یوپی پولیس کے اس حکم کی سخت مذمت کی ہے کہ کانوڑ یاترا کے دوران 240 کلومیٹر طویل راستے میںواقع اپنی دکانوں پر مسلم دکاندار اپنا اور کارکنوں کانام نمایاں طور پرلکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی سرکاری کارروائی ہےجو مودی کے نئے بھارت میں یوپی پولیس انجام دے رہی ہے۔صدرمشاورت نے کہاہے کہ کسی جمہوری معاشرے میں یہ حرکت ہرگزقابل قبول نہیں ہے۔اتر پردیش میں اس قسم کی کارروائیاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہندومسلم منافرت کو بڑھانے اوراس پر سیاست کی روٹیاںسینکنے کے لیے کی جارہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سے چھواچھوت کی لعنت کو بڑھاوادیا جارہاہے جوقانوناً ایک قابل مواخذہ جرم ہے۔  واضح رہے کہ ریاست کے مظفر نگرضلع میں واقع ایک نام نہاد آشرم کےسنچالک سوامی یشویر مہاراج کی مانگ پر یوپی پولیس نے 2024 کی کانوڑ یاترا شروع ہوتے ہی دکانداروں کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ اپنے ہوٹلوں اور ڈھابوں اپنا اور اپنے کارکنوں کا نام نمایاں طور پر درج کریں حتی کہ مسلمانوں کے پھلوں کے ٹھیلوں پربھی ان کے ناموں کی پرچی لگائی جارہی ہے۔ مظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ کا کہنا ہے کہ ہمارے ضلع میں اس یاتراکا لگ بھگ 240 کلو میٹر راستہ ہے ، اس راہ میں جتنے بھی ہوٹل ڈھابے وغیرہ واقع ہیں،ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہاں کام کرنے والے اور دکانداروں کا نام ضرور درج کریں تاکہ کھانے پینےکی اشیا خریدتے وقت کسی کوبھی کسی قسم کا کوئی کنفیوزن نہ رہ جائے۔ آل انڈیا مسلم مشاورت نےایس سی ایس ٹی کمیشن، قومی اقلیتی کمیشن،قومی انسانی حقوق کمیشن اور مجازحکام اعلیٰ سے فوری مداخلت کی مانگ کی ہےاور کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے ملک کے سماجی تانے بانے کو سخت خطرات لاحق ہیں۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت پر قبضہ کرنے کی مذموم سازش کے جواب میں مکتوب بنام ارکان و ہمدردان مشاورت

آستینوں میں چھپالیتی ہے خنجر دنیا                                                                                                                                                 اورہمیں چہرے کا تاثر نہ چھپانا آیا ملک میں اپنی نوعیت کی واحدتاریخی تنظیم” آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت” کا قیام  1964 میں مسلم جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کے طورپر جن حالات     میں ہوا تھا،آج ہمارے سامنے ان سےکہیں زیادہ مشکل حالات ہیں اورکسی ذی شعورمسلمان کو احساس دلانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اتحادویکجہتی کی قدروقیمت کیاہے۔پھربھی ہمیں مشاورت کے معزز ارکان کو یہ خط لکھنا پڑرہا ہےجوانتہائی تکلیف دہ ہے۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر اور سابق رکن ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں صاحب نےارکان مشاورت کوخط لکھ کرایک بار پھر اختلاف و انتشارکوہوادینے اور غلط فہمیاں پیداکرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس سے زیادہ افسوس کی  بات یہ کہ وہ رجسٹرڈ مشاورت کا صدر ہونے کے دعویدارہیں اور لوگوں کو مشاورت کارکن بنانے کے نام پر چندہ کی مہم چلارہے ہیں جوان کا سراسر بےبنیاد دعویٰ اورگمراہ کن فعل ہے۔  اول تو اس گروپ کا جس نےاس وقت کےصدر مشاورت سید شہاب الدین مرحوم کی مخالفت میں مشاورت سےالگ ہوکر 2003میں سوسائٹی رجسٹرڈکرائی تھی، 2013میں اصل مشاورت کے ساتھ باضابطہ انضمام ہوچکا ہے اور رجسٹریشن کے اصل کاغذات ہماری کی تحویل میں ہیں،لہٰذا ایسی کسی سوسائٹی کا کوئی علاحدہ یامتوازی وجود اب کہیں باقی نہیں ہے۔خودراقم السطور شیخ منظوراحمدکوبھی اسی رجسٹرڈمشاورت نے رکنیت دی تھی اوراسی انضمام و اتحادکے نتیجے میں یہ حقیراب آل انڈیامسلم مجلس مشاورت کاحصہ ہے ۔دوم ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں 2022 سے مشاورت کے رکن بھی نہیں ہیں، تادیبی کارروائی کے تحت موصوف کی رکنیت منسوخ ہوگئی تھی کیونکہ انہوں نے مختلف حیلوں بہانوں سے مشاورت اور اس کی جائیدادوں پر مستقل قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کی تفصیلات ارکان مشاورت کے علم میں ہیں۔ مشاورت کے تنظیمی امور میں مداخلت کا کوئی حق آں موصوف کو نہیں پہنچتا، ان کی یہ سرگرمیاں سراسر ناجائز اور قانوناً قابل مواخذہ ہیں۔وہ اور ان کے پیچھے جولوگ بھی ہیں مشاورت میں رجسٹرڈ سوسائٹی کے انضمام واتحاد کوتباہ کرنے کی مذموم سازش اورذاتی مفادات کےحصول کے لیے مشاورت کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جوان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوگی۔ضرورت ہے کہ ان عناصر کی سازشوں کا قلع قمع سختی سے کیا جائے ورنہ اتنا تفصیلی خط لکھنا اور آپ کو زحمت توجہ دینا کوئی خوشگوار عمل نہیں ہے۔ ڈاکٹر صاحب موصوف نے اپنے مکتوب (مرقومہ29اپریل 2024 ) کے ذریعے ارکان مشاورت کی میٹنگ بلائی ہےاورلوگوں کو ورغلانے کے لیےانہوں نے مشاورت پر اپنےبےبنیادسنسنی خیز الزامات کا اعادہ کیا ہے،مثلاً دستور مشاورت میں منمانی ترمیمات کی گئیں،مشاورت سے 70 ارکان کو نکال باہر کیاگیا اور غیرمعیاری لوگوں کو مشاورت کی رکنیت دی گئی جبکہ ان کا ایک بھی دعوی حقیقت سےقریب نہیں ہے۔ڈاکٹر خان کے دعووں کی دستاویزی تردیدمشاورت کے کاغذات میں موجود ہے ۔وہ اپنے زیرنظر مکتوب میں اپنی تحریروں، تقریروں اور مشاورت کی کارروائیوں میں موجود ان مندرجات کے برخلاف دعوے کررہے ہیں جن پر ان کے دستخط موجود ہیں ۔زیرنظرمکتوب میں آپ ان کی نکات وارتفصیلات د یکھ سکتے ہیں۔   جیساکہ آپ جانتے ہیں،مشاورت کے دستور میں کبھی کوئی منمائی ترمیم نہیں کی گئی اور ایسا کرناممکن بھی نہیں ہے۔اگریہ ممکن ہوتاتو ڈاکٹرصاحب موصوف اپنے دور صدارت کے آخری ایام میں ترمیم لانے کی جوکوشش کررہے تھے، ناکام نہ ہوتی ۔دستورمیں جو ترامیم آخری بار لائی گئی ہیں،ان  میں ہرترمیم کو 67 فیصد سے 81 فیصد تک ارکان مشاورت کی تائید حاصل ہے اورترمیم شدہ دستور کے نفاذ کے بعد مشاورت کی مجلس عاملہ کے انتخابات (برائےمیقات 2026-2023 ) میں 85 فیصد سے زیادہ ارکان نے حصہ لیا اور منصب صدارت کے لئے دو امیدواروں کے درمیان دوستانہ مقابلہ میں منتخب امیدوار کو تقریباً 57 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ڈاکٹر صاحب موصوف کااعتراض ان کے آمرانہ مزاج کا اشتہار اورایک انتہائی غیرجمہوری فعل ہے۔ دستور میں ترمیم یا اس کی کسی شق پر اختلاف رائے کو مسئلہ بناکر انتشار کو ہوا دینا ہر گز کوئی دانشمندی نہیں ۔جو لوگ بھی اس طرح کے کام کررہے ہیں،مسلمانوں کے اتحاد اور ملی تنظیموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مشاورت ایک جمہوری تنظیم ہے اور دستور مشاورت میں ترمیم و تصحیح کا دروازہ ہر وقت کھلا ہواہے ۔ ارکان مشاورت جب چاہیں دستور میں مذکور ضوابط (Due  process)کے تحت ایسا کر سکتے ہیں ۔ اگر دستور کی کسی شق پر کسی کے پاس کو ئی معقول اعتراض ہے تو وہ اپنی تجاویز مشاورت میں پیش کرے نہ کہ لوگوں کو ورغلاکر جتھے بنائے اوران کے دلوں میں وسوسے ڈالے۔ جن ارکان کی رکنیت دستورمشاورت کی روشنی میں ان کی عدم فعالیت اور ڈفالٹ کی بناپر منسوخ ہوئی تھی، ان کے تعلق سےڈاکٹر ظفرالاسلام خان صاحب نے اپنے خط میں دعوی کیا ہے کہ 70 ارکان کا مشاورت سے اخراج کردیا گیا جبکہ غیرفعال ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کی قرارداد خود ان کی اپنی صدارت میں منعقدہ مشاورت کی جنرل باڈی اور مجلس عاملہ کی 5 ِ دسمبر 2015ء کی مشترکہ میٹنگ میں منظورکی گئی تھی اوربالآخر 12 فروری 2017 کی جنرل باڈی میٹنگ میں جس میں ڈاکٹر ظفرالاسلام خان صاحب بنفس نفیس موجود تھے اور اس بات پر اصرار کر رہے تھے کہ ان ایکٹیو ارکان کا اخراج ہو، یہ طے کیا گیا تھاکہ فی الحال ایسے 14 ان ایکٹو (غیر فعال) ارکان کا اخراج کیا جائے۔ غیر فعال  ارکان کا معاملہ اکتوبر 2018 کی حیدرآباد میں منعقد جنرل باڈی میٹنگ میں بھی زیر بحث آیا اور پھر27ِ فروری 2021 کوبھی اس معاملے پر آسام سے رکن جناب حافظ رشید احمد چودھری صاحب(جن کی حمایت کےڈاکٹرصاحب دعویدارہیں) کی تحریری قرارداد میٹنگ میں پیش ہوئی۔دستور کی متعلقہ شقوں اور قراردادمشترکہ اجلاس (5دسمبر2015) کی روشنی میں اس پرکارروائی کے نتیجے میں جن غیر فعال ارکان کی رکنیت منسوخ کی گئی، ان کی

نفرت انگیز فلم  ’ ہمارے 12‘کی ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے سینسر بورڈ کو خط لکھا نئی دہلی 29مئی 2024: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے ’ہم دو ہمارے 12‘ نام کی فلم کے ٹریلر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت زہریلی اور شر انگیز فلم ہے جو مسلمانوں کو بد نام کرنے اور نفرت پھیلانے کے ارادے سے بنائی گئی ہے۔ صدر مشاورت نے فلم سینسر بورڈ آف انڈیا کے نام خط لکھ کر اس فلم کی ریلیز پر فی الفور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ 7جون کو ریلیز کی جانے والی یہ فلم اسلام، مسلمان،مسلم خواتین اور ہندوستانی مسلم سماج کو بد نام کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ جس کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے تاکہ اس فتنے کی بر وقت سرکوبی کی جاسکے۔ صدر مشاورت نے ملک کے انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر کو ایک خاص مذہبی طبقے کے خلاف نفرت پھیلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔ سماج کے امن کو تباہ کرکے پیسہ کمانے کی حوصلہ افزائی کی گئی تو یہ لعنت وبا کی صورت اختیار کرلے گی۔ انھوں نے کہا کہ نفر ت کی تجارت ملک کو تباہ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔

عدالتی تحویل میں ایک کے بعد ایک اموات جمہوریت اور انصاف کا قتل ہے: مشاورت

نئی دہلی، 29 مارچ 2024: اتر پردیش کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت جمعرات کوجن حالات میں ہوئی، وہ بادی النظر میں ایک منصوبہ بند سازش اور قانون وانصاف کا کھلاقتل ہے،اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے، مرحوم کے جسد خاکی کا پوسٹ مارٹم اترپردیش کے باہر کے معالجوں کی ٹیم سے کرایا جائے اور ان کے قتل کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزادی جائے۔ باندہ ضلع کی جیل میں قیدمؤ کے سابق رکن اسمبلی کی مشتبہ موت پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے یہ مطالبہ ملک کی مسلم تنظیموں کے وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے کیا ہے۔مشاورت کے صدر فیروزاحمد ایڈوکیٹ کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں سپریم کورٹ آف انڈیا سے کہا گیا ہے کہ اس واردات کاازخود نوٹس لینا چاہیے۔مشاورت نے مرحوم لیڈر مختار انصاری کی بیوہ محترمہ آصفہ انصاری، ان کے بیٹے عباس اور عمر، ان کے بھائی افضال انصاری اور جملہ پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوپی میں جس طرح ایک کے بعد ایک مسلم لیڈروں کے قتل کی وارداتیں انجام دی جارہی ہیں،وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ بیان میں کہاگیاہے کہ مختار انصاری اور ان کے بیٹے عمر نے اس اندیشے کا بار بار اظہار کیا تھا کہ جیل میں ان کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔گذشتہ سال عمر انصاری نے کہا تھا کہ ان کے والد کی جان کو خطرہ ہے اورانھوں نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف انڈیا سے رابطہ بھی کیا تھا۔عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ مختار انصاری کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ان کی جان کو شدید خطرہ ہے اور باندہ جیل میں انھیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔دو روز قبل منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اوروہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھے گئے تھے لیکن ان کو جلد ہی واپس جیل بھیج دیا گیا۔ تحقیقات کا موضوع یہ بھی ہے کہ ان کو اس حالت میں اسپتال سے واپس جیل کیوں اور کس کے دباؤ میں بھیجا گیا۔جمعرات کی شب دوبارہ بے ہوشی کی حالت میں ان کو رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیاجہاں مڈیکل بلیٹن کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم ان کو بچا نہیں سکی۔ مشاورت کا ماننا ہے کہ یہ فطری موت ہرگز نہیں ہے، ایک شخص نے کچھ دن پہلے الزام لگایا تھا کہ اسے زہر دیا جا رہا ہے، وہ سنگین حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا لیکن اس کو جلدہی واپس بھیج دیا گیا، اگلے دن بے ہوشی کی حالت میں اسے دوبارہ اسپتال لایا گیا اوراب انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے اورعدالت کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ جیلوں میں کیا ہو رہا ہے۔

حکومت کے ذریعہ متنازعہ سی اے اے قانون کو نافذ کرنے کے فیصلہ کا مشاورت مذمت کرتی ہے

نئی دہلی: ہندوستانی مسلمانوں کے واحد وفاقی ادارہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت مودی حکومت کے ذریعہ متنازعہ CAA 2019 قانون  کے لیے قواعد کا ملک میں نفاذ  کے نوٹیفکیشن کا عام انتخابات کے اعلان سے عین قبل لئے گئے فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔یہ فیصلہ تفرقہ انگیز نوعیت کا ہے جوسیاسی فائدے کے لیے لیا گیا ہے اور اس کا مقصد مختلف محاذوں پر حکومت کی ناکامی سے توجہ ہٹانا بھی ہے۔مودی حکومت نے متنازعہ قانون کے قوانین کو نوٹیفائی کرنے کا متنازعہ فیصلہ اس حقیقت کے باوجود لیا ہے کہ اسے ملک بھر کی سول سوسائٹی کے مختلف گروپوں کی جانب سے ملک کی عدالت عظمی- سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔مشاورت کی پختہ رائے ہے کہ حکومت کے اس فیصلے نے نہ صرف لوگوں کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ وارانہ سیاست کو نہ صرف ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے اور اس خطرناک فیصلہ سے شمال مشرقی ریاستوں میں بنگلہ دیش سے بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کا سیلاب امڈ آئیگا اور شمال مشرقی ریاستوں کی مقامی آبادی کے تناسب کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔مزید برآں، پڑوسی ممالک سے مہاجرین کی بڑے پیمانے پر آمد معیشت پر بوجھ ہو گی اور ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو مزید کم کر دے گی? جو پہلے ہی پرخطر ملازمتوں کا انتخاب کرنے اور اسرائیل اور روس کے جنگی علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو جن پر ریاست کی طرف سے قومی وسائل کا ایک اچھا خاصہ حصہ ان کی تعلیم پر خرچ کیا گیا تھا، اور یہ نوجوان جو ملک میں ملازمتوں کے مواقع کم ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کر رہے ہیں اور ہندوستانی شہریت تک ترک کر رہے ہیں، ان کو روکنے کے منصوبوں پر کام کرنے کے بجائے  وہ تعصب اور تشدد سے پاک ماحول میں روزگار کے بہتر مواقع کے لیے یورپ، روس، امریکہ اور مشرق بعید کے ممالک کی طرف مستقل ہجرت کر رہے ہیں، ایسے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر میں حصہ دار بنانے کے موقع فراہم کرنے کے بجائے حکومت نے ووٹ بینک کی تقسیم کرنے والی سیاست کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔مشاورت کے اس وقت کے صدر جناب نوید حامد صاحب نے سال 2019 میں اس متنازعہ سی اے اے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن بدقسمتی سے معزز عدالت میں اب تک اس تعلق صرف دو سماعتیں ہوئیں۔ اب اس نئی پیشرفت کے ساتھ، مشاورت سی اے اے (2019) کے متنازعہ قانون کو لاگو کرنے کے متنازعہ فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے اپنے ماہر قانونی مشیروں سے رابطے میں ہے۔