مشاورت کا ہلدوانی معاملے پر سخت تشویش کا اظہار، بلاجوازتشدد کی مذمت اور اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

نئی دہلی:بھارتیہ مسلمانوں کے ممتاز وفاقی ادارہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ نے ہلدوانی کے بن بھول پورہ میں مدرسہ، مسجد اور درگاہ پر ہوئی انہدامی کارروائی کے بعد پولیس انتظامیہ کے جانب سے فرقہ وارانہ انتقامی کارروائی پر سخت تشویش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے بلا کسی جواز کے اور جان بوجھ کر اقلیتی فرقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تحت ریاست اور ملک کے دوسرے علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حکمراں جماعت کو سیاسی فائدہ مل سکے۔ صدر مشاورت جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ نے اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کی کارروائی میں ناحق مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو فی کس 50لاکھ روپے معاوضہ دینے کے ساتھ اس گھناؤنے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ پولیس کی ظلم اور زیادتی کی وجہ سے اب تک سینکڑوں لوگ فساد زدہ علاقے سے نقل مقانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یہ ظلم کی انتہا ہے اور کوئی بھی انصاف پسند معاشرہ اس کو قطعی برداشت نہیں کر ے گا۔ بچوں اور خواتین پر پولیس کی پر تشدد کارروائی سخت قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ صدر مشاورت نے کہا کہ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ عدالت عالیہ نے اس پورے علاقے میں انہدام پر حکم امتناعی دے رکھی لیکن اس کے باوجود مقامی انتظامیہ نے جان بوجھ کر اقلیتوں کے دینی مقامات کو نشانہ بنایا، ان کے جذبات کو مجروح کیا اور ان کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ مشاورت نے سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اس پورے معاملے پر ازخود نوٹس لے اور جن اہلکاروں نے عدالت کے فیصلہ کے خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مشاورت کے صدر نے ملک کے انصاف پسند لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوں،ملک کے سماجی تانے بانے کو بکھرنے اور قانون کی حکمرانی کو تباہ ہونے نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ دہلی اور یوپی سمیت ملک کے مختلف مقامات پر اس قسم کی اشتعال انگیز ظالمانہ کارروائیاں اور سرکاری فورسزکا ناروا استعمال غماز ہے کہ یہ واقعات اتفاقی اور الگ تھلگ نہیں ہیں بلکہ منصوبہ بند سازش کا حصہ ہیں۔
سنہری مسجدمعاملے میں این ڈی ایم سی کے نوٹس پرمسلم مجلس مشاورت کا شدید ردعمل

نئی دہلی: بھارتیہ مسلمانوں کے ممتاز وفاقی ادارہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے نئی دہلی کی تاریخی سنہری مسجدکے تعلق سے این ڈی ایم سی کو خط لکھ کر اس کی کارروائی کی پرزور مذمت کی ہے۔ صدر مشاورت جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ کے دستخط سے این ڈی ایم سی کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی مسجداور قومی و ثقافتی ورثہ کے ہٹانے یا منہدم کرنے کی سازش کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے جس کو نئی دہلی کی تعمیر کے وقت اوردارالحکومت کولکاتہ سے نئی دہلی منتقل کرنے کے دوران برٹش نو آبادیاتی نظام نے بھی نہیں چھوا۔این ڈی ایم سی کے چیف آرکیٹکٹ کو لکھے گئے مکتوب میں کہاگیا ہے کہ سنہری مسجد تاریخی ورثہ ہے، وقف بورڈ کے زیر انتظام ہے، اس کو ہیری ٹیج کمیٹی یا کسی اور محکمہ کے مشورے سے منتقل یا منہدم نہیں کیا جاسکتا ہے، گاڑیوں کی آمدورفت منظم کرنے کی آڑ میں اس قومی ورثہ کومنہدم کرنے کی این ڈی ایم سی کی تجویز متعدد وجوہات کی بنا پر نہ صرف مسائل پیدا کرنے والی ہے بلکہ دہلی میں صدیوں سے قائم اسلامی ورثے کو مٹانے کی مذموم سوچ کا نتیجہ اور ملک کے آئین و قانون پر اس کا حملہ ہے۔مشاورت نے اپنے 9 نکاتی مکتوب میں این ڈی ایم سی کے ارادے کی خلاف آئین و قانون بنیادوں کو گنانے اور ان کی توضیح کرنے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ناقابل قبول نوٹس کو فی الفور واپس لے۔مکتوب کا متن حسب ذیل ہے:یہ ’ٹائمز آف انڈیا‘، نئی دہلی میں مورخہ 24.12.2023 کو شائع ہونے والے آپ کے عوامی نوٹس کا جواب ہے جس میں ادیوگ بھون سے متصل رفیع مارگ نئی دہلی کے چوراہے پر گاڑیوں کی آمدورفت کو منظم کرنے اور وہاں واقع تاریخی سنہری باغ مسجد کو ہٹانے کے بارے میں اعتراضات اور مشورے طلب کیے گئے ہیں اور نوٹس کے جوابات دینے کے لیے صرف 8 دن یعنی یکم جنوری 2024 کی شام تک کا وقت دیا گیا ہے: ملک کی ممتاز مسلم تنظیموں اور افراد کا وفاق”آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت“ جو 1964سے قائم ہے، این ڈی ایم سی اور/ یا دیگر تمام محکموں کے اس اقدام کی پرزورمذمت کرتا ہے جن کی باتوں پر این ڈی ایم سی گاڑیوں کی آمدورفت کو منظم کرنے کے بہانے سنہری باغ مسجد کو منہدم کرنا چاہتی ہے۔مذکورہ سنہری باغ مسجد کو منہدم کرنے کی این ڈی ایم سی کی تجویز نہ صرف کئی وجوہات کی بنامسائل پیدا کرنے والی ہے بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے دہلی میں صدیوں سے قائم اسلامی ورثے کی نشانیوں کو مٹانے کی خودغرضانہ سوچ کانتیجہ ہے۔این ڈی ایم سی کے ذریعے سنہری باغ مسجد کو ہٹانے کے ارادے کا پبلک نوٹس دہلی وقفہ بورڈ کی ہائی کورٹ میں پیش کردہ عرضی کو نمٹانے کے صرف 5 دن بعد مورخہ 18 دسمبر 2023 کو جاری کیا گیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ڈبلیو پی سی سی 8950/2023 اور سی ایم اے پی پی ایل 34086/203 میں مسجد کے انہدام کے تعلق سے این ڈی ایم سی کی طرف سے واضح یقین دہانی کے بعد ہی داخل دفتر کیا ہے کہ کونسل قانونی پوزیشن کی خلاف ورزی نہیں کریگی اور اب جس رفتار سے این ڈی ایم سی نے معزز عدالت کو اپنی یقین دہانی کے ایک ہفتہ کے اندر نوٹس جاری کیا ہے، وہ شرانگیز قدم ہے اور اسے قانونی ابہام کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد سنہری باغ مسجد کے انہدام کو قانونی رنگ دینا ہے۔ سنہری باغ مسجد نہ صرف ایم ڈی سی کے ذریعے کنزرویشن کمیٹی کے مشورے پرنوٹیفائڈ ہیریٹیج سائٹ (تاریخی ورثہ) ہے بلکہ یہ ایک وقف جائیدادبھی ہے جس کا انتظام دہلی وقف بورڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے جودہلی کی حکومت(خطہ قومی راجدھانی)کا ایک خودمختارادارہ ہے اور یہ عملی طور پرایک مسجد ہے۔ صدیوں تک اور یہاں تک کہ برٹش حکومت کے نوآبادیاتی دور میں بھی جب لٹین دہلی تعمیر کی گئی اور دارالحکومت کوکلکتہ سے نئی دہلی منتقل کیاگیا، اسے چھوا نہیں گیا۔وقف املاک کے ناطے،مذکورہ سنہری باغ مسجد کو ہیریٹیج کمیٹی کے فیصلے کے ذریعے بھی منتقل یا منہدم نہیں کیا جاسکتا۔پارلیمنٹ کے ذریعے نافذالعمل وقف ایکٹ 1995 کی روسے وقف املاک کو فروخت، لیز یاتبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے این ڈی ایم سی ایکٹ 1994 کے تحت جاری کردہ محولہ بالا ن پبلک نوٹس سنہری باغ مسجد کے معاملے میں بلاجوازو غیرمتعلق ہے۔یہ معاندانہ فیصلہ عبادت گاہ (خصوصی انتظامات) ایکٹ 1991 کے التزامات کے منافی بھی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مذکورہ قابل اعتراض عوامی نوٹس جوتاریخی سنہری باغ مسجد کو ہٹانے/مسمارکرنے کے ارادے کا اعلان کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے،نہ صرف مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق پراین ڈی ایم سی کا حملہ ہے بلکہ یہ ملک کے آئین کی دفعہ 29 کی خلاف ورزی بھی ہے جو شہریوں کو اپنے ثقافت کے تحفظ اور اس کی حفاظت کے حقوق دیتا ہے۔ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ لٹین دہلی میں اور بھی بہت سے چکر(چواراہے) ہیں جو روزانہ کے معمول کے ٹریفک کے بہاؤکے لیے رکاوٹ بنتے ہیں، سب سے اہم کرشی بھون اور جن پتھ-موتی لال نہرو مارگ اور تغلق روڈ-اکبر روڈ کے آس پاس کے گول چکرہیں۔ حیرت انگیز طور پر ٹریفک کو منظم کرنے یا ان چکروں کے دائرے کو مختصر کرنے کے فیصلوں کا فقدان این ڈی ایم سی اور دیگر محکموں کے اصل مقاصد کو واضح طور پر بے نقاب کرتا ہے جن کے مشورے پر تاریخی مسجد کو منہدم کرنے کے ارادہ کی رفتارتیز کی جا رہی ہے۔ این ڈی ایم سی کو یہ یاد دلانا بھی ضروری ہے کہ تاریخی سنہری باغ مسجد نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ یہ آزادی کے رہنماؤں اور سب سے اہم مولانا حسرت موہانی کی میٹنگوں کا مرکز تھا جنھوں نے تحریک آزادی کو تیز کرنے کے لیے ”انقلاب زندہ باد“ کا نعرہ دیا اور 1921 میں پہلی بار کانگریس کے احمد آباد اجلاس میں ”مکمل آزادی“ کی قرارداد پیش کی۔نکات بالا کی روشنی میں،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت تاریخی مسجد کو منہدم کرنے
صدرمشاورت نے جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا

بتاریخ: 26دسمبر،2023 (پریس ریلیز) نئی دہلی:بھارتیہ مسلمانوں کے ممتاز وفاقی ادارہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب فیروز احمد ایڈوکیٹ صاحب نے جموں و کشمیر میں تشدد کے ان تازہ واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا جن میں دہشت گرد گروپ کے ذریعہ راجوری ضلع میں فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ، سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں معصوم شہریوں کے قتل اور نامعلوم افراد کے ذریعہ سابق ایس ایس پی محمد شفیع میر کا گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مرکزی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے ان دہشت گردانہ حملوں نے بلاشبہ یہ ثابت کر دیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سابقہ ریاست کی تقسیم کے بعد بھی شورش زدہ جموں و کشمیر میں امن اور معمولات کو بحال کرنے کا مودی سرکار کا بلند و بالا دعویٰ نہ صرف بے نقاب ہوگیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال خراب ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے چار سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور تشدد کے واقعات یہ بھی اشارہ کرتے ہیں کہ دہشت گرد اور دہشت گردی کے ماڈیول جموں و کشمیر میں آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور یہ کہ تیزی سے بڑھتے دہشت گردی کے واقعات نے حقیقی اور تشویشناک صورتحال کے طور پر حکومت کے امن کے بیانیہ سے متصادم ہے۔ صدرآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے سیکورٹی فورسز کے ذریعہ پوچھ گچھ کے دوران تین شہریوں کی ہلاکت پر بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسے ایک سنگین تشویش کا معاملہ قرار دیا کیونکہ یہ ہلاکتیں مقامی آبادی کو مزید الگ کر دیتی ہیں۔ اگرچہ ریاستی انتظامیہ اور فوج نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے لیکن آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا مطالبہ ہے کہ ہلاکتوں کی تحقیقات نہ صرف فوج بلکہ ایک سینئر سول جج کے ذریعہ بھی ہونی چاہئیں تاکہ اصل سچائی منظر عام پر آسکے۔ صدر مشاورت نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ سیکٹر کمانڈر اور سیکورٹی فورسز کے دیگر اعلیٰ افسران کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے لیکن یہ واقعہ خود ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے بعد معصوم مقامی نوجوانوں سے پوچھ گچھ کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے غیر انسانی رویہ اپنایا گیا اور اس واقعے نے حقیقی طور پر لوگوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے کیونکہ حراست میں مارے گئے تین شہریوں میں سے دو نے اس اندوہناک واقعے سے قبل طویل عرصے تک سیکیورٹی فورسز کے لیے کام کیا تھا اور یہ کہ اگرچہ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے، لیکن مشاورت کو امید ہے کہ جانچ شفاف طریقے سے کی جائے گی تاکہ قصوروار وں کو سزا مل سکے۔
آسام کے سرکردہ رہنماؤں اور تنظیموں سے مسلم مجلس مشاورت کی ملاقاتگوہاٹی میں میٹنگ

تاریخ:23اکتوبر،2023(پریس ریلیز)آسام کے سرکردہ رہنماؤں اور تنظیموں سے مسلم مجلس مشاورت کی ملاقاتگوہاٹی میں میٹنگ، شرکا نے سیاسی و سماجی امور پر غوروفکر، اتحاد کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال اور آسام کے مسلمانوں کو درپیش سرکاری مظالم اور متاثرین کی بازآبادکاری کا مسئلہ بھی زیرغورآیا گوہاٹی /نئی دہلی:آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ایک وفد نے صدرمشاورت فیروزاحمد ایڈوکیٹ کی ہدایت پرآسام کا دورہ کیا اور ریاست کے سرکردہ رہنماؤں اور تنظیموں سے ملاقات کی۔ مشاورت کے مرکزی نمائندوں نے گوہاٹی میں ہفتے کو منعقدہ ایک میٹنگ میں ریاست کے سرکردہ رہنماؤں سے سیاسی و سماجی امور پرتبادلہ خیال کیا، شرکا نے سماج میں اتحادو اتفاق کے فروغ کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ای وی ایم کے ذریعے الیکشن میں کی جانے والی مبینہ دھاندلیوں پرتحفظات و تشویش کا اظہارکیا اور آسام کے مسلمانوں کو درپیش سرکاری مظالم اور متاثرین کی بازآبادکاری کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔ ملک و ملت کے سماجی، سیاسی اور اقتصادی مسائل خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ برتاؤ اور اشتعال انگیزوتحقیرآمیز سلوک اس دورے کا مرکزی موضوع تھا۔مشاورت کے سکریٹری جنرل اور وفد کے سربراہ جناب سید تحسین احمد نے اس موقع پرکہا کہ کچھ تفرقہ باز طاقتیں ملک میں انتشار پیدا کرنے کا رجحان رکھتی ہیں، ان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے لوگوں کو متحد کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے سماجی تنظیموں اور کئی گروپوں کے تعاون سے مشاورت نے ”تشدد سے پاک ہندوستان” مہم شروع کی ہے تا کہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے جبکہ مشاورت کی یوتھ ونگ کے سکریٹری جناب شمس الضحیٰ نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت بہت جلد آسام اور اس کے اضلاع میں مشاورت کو منظم کریگی۔ یہ سوال بھی زیر غور آیا کہ مسلمانوں کو دیگر اقلیتوں کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیے جن کی مجموعی تعداد20 فیصد سے اوپر ہوتی ہے جبکہ ایک دوسری رائے یہ تھی کہ اس وقت ملک کی بعض ریاستوں میں کاسٹ سروے کیے جارہے ہیں اور چونکہ مسلمان بھی ہندوستانی نسلوں کے لوگ ہیں اس لیے ہم ملک کی 80 فیصد آبادی کا حصہ ہیں جبکہ کئی شرکائے میٹینگ نے مسلم کمیونٹی میں افتراق طبقات ومسالک پر اظہار تشویش کیا اور اندرون کمیونٹی جائزہ لینے اور کام کرنے کا مشورہ پیش کیا۔ حاضرین کی رائے تھی کہ جس طرح دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بغیرای وی ایم کے الیکشن ہوتے ہیں، ہندوستان میں شفاف و غیرجانبدانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بغیرای وی ایم کے الیکشن ہونا چاہیے اور مشاورت کو چاہیے کہ اس مطالبہ کو آگے بڑھائے۔ مقامی رہنماؤں نے مشاورت کے مرکزی نمائندوں کی توجہ آسام کے ان مسلمانوں کی طرف مبذول کرائی جو نسلوں سے سرکاری زمینوں پر آباد ہیں اور ان کو بی جے پی کی موجودہ حکومت بے گھرکررہی ہے جبکہ مشاورت نے مقامی تنظیموں اور رہنماوں کے ساتھ اس مسئلے میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس میٹنگ میں سرکردہ سیاسی رہنما اور سابق ایم پی جناب سید عزیز پاشا موجود تھے۔ جمعیۃ علماء ہند، جمعیت اہل حدیث آسام، مائنارٹی شاگرون پریشد، چارچپوری ستیہ پریشد، آسام سول سوسائٹی اورجسٹس فورم آسام جیسی سرکردہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ ان تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ کچھ اضلاع کے سرکردہ رہنماؤں، دانشوروں اورسبکدوش بیوروکریٹس وغیرہ بھی شریک تھے جن میں پروفیسرعبدالمنان (سبکدوش پروفیسر،گوہاٹی یونیورسٹی)، محمد علاوالدین آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، جناب عزیزالرحمن(سابق پرنسپل و سابق صدرآل آسام مسلم اسٹوڈینٹس یونین) اور جناب لشکرعلی کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔ میٹنگ کی نظامت جناب عبدالباطن خان (ایم ایل اے) کررہے تھے۔جاری کردہشہاب الدینآفس سکریٹری، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت
Press Coverage:

فلسطین و اسرائیل میں غیرمعمولی تشدد پر تشویش

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی عالمی برادری سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل نئی دہلی : آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نےمغربی کنارے میں اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی وجہ سے اسرائیلی افواج اور فلسطینی عوام کے درمیان تشدد میں غیرمعمولی اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے تشدد نہ کرنے، عام شہریوں کی حفاظت کرنے اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ ٓآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (AIMMM) بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اسرائیل کو اراضی پر قبضے کی غیر منصفانہ پالیسی پرعمل کرنے اور مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی توسیع سے روکنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور امن کی عرب پیشرفت کے مطابق دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جا سکے۔